رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانیوں نے چودہ ارب پچیس کروڑ تیس لاکھ روپے کی خطیر مالیت کے غیرملکی موبائل فون خریدے اعدادوشمار کے مطابق جولائی دو ہزار گیارہ سے ستمبر دو ہزار گیارہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی نسبت اٹھاون اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ مالی سال اس عرصے میں آٹھ ارب نناوے کروڑ چالیس لاکھ روپے کے غیرملکی موبائل فون خریدے گئے تھے۔ صرف ستمبر کے مہینے میں پانچ ارب سولہ کروڑ دس لاکھ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے جو گزشتہ سال کی نسبت اکہتر اعشاریہ چار فیصد زائد ہیں