پاکستانی گلیمرس اداکارہ اور ماڈل امیمہ ملک نے ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں آٹھویں نمبرپرآگئیں ہیں۔ پرکشش خواتین کی لسٹ میں دومزید پاکستانی خواتین شامل ہیں۔ پاکستانی ایکٹرس اور ماڈل امیمہ ملک نے بالی ووڈ ایکٹرسز سونم کپور، کنگنا رناوٹ، بولڈ اینڈبیوٹی فل جیکلین فرنینڈز، انوشکا شرما، آئٹم نمبر ملیکہ اور سابق مس ورلڈ لارا دتا کو اپنی خوبصورتی سے مات دی اور آٹھویں نمبر پر اپنی جگہ بنا لی۔ ان کے علاوہ پاکستان میں پہلا ماڈلنگ اسکول کھولنے والی سپر ماڈل مہرین سید نے ایشیا کی اٹھارویں پرکشش خاتون کا اعزازحاصل کرلیا۔ گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی کسی سے کم نہیں اورلسٹ میں تیسویں نمبر پر ہیں۔اس سے قبل گزشتہ سال پرکشش خواتین کی فہرست میں اداکارہ مہوش حیات نے پانچویں نمبر پر جگہ بنا کر دپیکا پڈوکون کو بھی پیچھے چھوڑادیا تھا جبکہ اب تک الٹے سیدھے کاموں سے بدنام زمانہ وینا ملک کا نام دوردور تک کسی لسٹ میں نظر نہیں آتا۔ پاکستانی بیوٹی گرلز کے پورے ایشیا میں چرچے دیکھ کر بھارتی فلم انڈسٹری بھی ان کی جانب متوجہ ہوئی ہے۔