برطانیہ : (جیو ڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ پاکستانی دہشت گردی سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثرہ ہیں اس لئے بین الاقوامی دوستوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شراکت داروں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اس ضمن میں مفاہمت سے کام لیا جائے۔ انہوں نے یہ بات دارالعوام میں لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سر گیرالڈ کوفمن کے سوال کے جواب میں کہی جنہوں نے دولت مشترکہ کے رکن ممالک کا ساتھ دینے کے حوالے سے سوال کیا تھا۔
کیمرون نے مزید کہا کہ پاکستان کی سیاست بڑی پیچیدہ ہے اور پاکستان کو کچھ مسائل کو حل کرنے کے لئے کچھ وقت دینے کی ضرورت ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے یقین دلایا کہ برطانیہ پاکستان جیسے اپنے دوستوں کا ساتھ افغان تنازعہ ختم ہونے کے بعد بھی نہیں چھوڑے گا اور پاکستان کے ساتھ طویل عرصہ تک شراکت داری دوستی اور تعاون کرے گا۔