پاکستانی پہلوانوں کی بھارتی راہنماء ایل کے ایڈوانی سے ملاقات

Advani wrestler

Advani wrestler

انڈ و پاک ریسلنگ (جیوڈیسک) پاکستانی اورہندوستانی پہلوانوں کے وفدنے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ لعل کرشنا ایڈوانی سے ملاقات کی۔ بھارتی راہنماء ایل کے ایڈوانی نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو اپنی توجہ کھیلوں پر مرکوز رکھنی چاہئے تاکہ اپنے اپنے وطن کے لئے زیادہ سے زیادہ اعزازات جیت سکیں پاکستانی پہلوانوں کا دستہ انڈو پاک ریسلنگ کے مقابلے بوانا دنگل میں شرکت کے لئے بھارت گیا ہوا ہے ۔

سینیر اپوزیشن بھارتی سیاسی راہنماء نے پاکستانی پہلوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ میں آپ لوگوں کی یہاں آمد سے بہت خوش ہوں آپ اپنے ملک پاکستان واپس جاکر بھارت کے متعلق لوگوں کو ضرور بتائیے گا۔ایڈوانی نے کھلاڑیوں میں نقد انعام اور تمغے تقسیم کئے۔ پہلوانوں کے وفد نے ایڈوانی کو ایک یادگاری گرز تحفے کے طورپر پیش کیا۔ پاکستانی پہلوانوں کا دستہ کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے عمر بھٹ ، سلمان ،محمد علی اور زاہد بھٹ پر مشتمل ہے۔