پاکستان اسٹیل ملز کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا

Steel Mill

Steel Mill

پاکستان : (جیو ڈیسک) اسٹیل ملز کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا ہے اور اس کے قرضوں کا حجم چھیاسٹ ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔ پاکستان اسٹیل کی انتظامیہ نے پچھلے ماہ مالی بحران پر قابو پانے کے لیے حکومت سے بیل آؤٹ پیکج کے تحت نو ارب روپے کے قرض کی درخواست کی تھی مالی پریشانی کی وجہ سے پاکستان اسٹیل کو اس وقت خام مال آئرن ہور اور کول خریدنے میں دشواری کا سامنا ہے اور اس وجہ سے وہ پیدواری صلاحیت سے 20 فیصد کم پر کام کر رہی ہے۔

پاکستان اسٹیل ابتدا سے ہی بد انتظامی اور سیاسی مداخلت کا شکار رہی تاہم دو ہزار تا دو ہزار آٹھ تک وہ منافع بخش ادارہ رہی لیکن اس کے بعد دوہزار نو میں اس کو چھبیس ار ب روپے جبکہ دو ہزار دس اور دو ہزار گیارہ میں گیارہ ارب روپے کا نقصان ہوا رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں اس کو چار ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔