پاکستان اسٹیل جن مالی مشکلات سے دوچار ہے انہیں فوری حل کیا جانا چاہئیے۔ پاکستان اسٹیل کے سینئر افسران سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیداوار انور علی چیمہ کا کہنا تھا کہ ای سی سی سے منظور شدہ گیارہ ارب روپے یکمشت اور فوری جاری ہونے سے پاکستان اسٹیل اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکے گی۔
اس سلسلے میں پاکستان اسٹیل کو گیارہ بلین کی ادائیگی کے لئے وزیر اعظم سے بھی بات کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری نہیں کی جائے گی بلکہ حکومت پاکستان اس قومی ادارے کے توسیعی منصوبے پر کام کررہی ہے۔
پاکستان اسٹیل کے قائم مقام چیف سی ای او واصف محمود نے پاکستان اسٹیل کی پیداواری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ میں کہا کہ ان عوامل سے پاکستان اسٹیل کو خام مال کی درآمد کے تسلسل کی بدولت پیداوار ستر فیصد سے زائد حاصل کرنے میں کامیابی ہوگی۔