پاکستان (جیوڈیسک) وزیر خارجہ حنا ربانی کھرنے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے پر عزم ہے۔ مفاہمت کا طریق کار طے کرنا افغان قیادت کی ذمہ داری ہے۔برلن میں جرمنی کی خارجہ تعلقات کونسل سے خطاب میں حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان ڈھائی لاکھ افغانوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری پوری کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی تعمیر نو میں بھی کردار ادا کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان طلبا کو پاکستانی تعلیمی اداروں میں وظائف دیئے گئے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ پر حملے پر امریکہ کی جانب سے تاخیر کے ساتھ معافی کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات بہتر ہو گئے ہیں۔