پاکستان اور بھارت کو کئی میچ ونرز کی خدمات حاصل

Pak vs india

Pak vs india

پاک بھارت میچ (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت پیر کو ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ کھیلیں گے۔دونوں ٹیموں میں کئی میچ ونرز شامل ہیں جو تن تنہااپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔ پاکستان اور بھارت پیر کووارم اپ میچ میں مدمقابل ہونگے۔ دونوں ٹیموں میں شامل ہیں کئی میچ ونرز شامل ہیں،جن میں سے ہرکھلاڑی تن تنہا اپنی ٹیم کو فتح دلاسکتاہے۔

تیز تر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تین کامیاب ترین بولرز سعیداجمل،عمرگل اور شاہدآفریدی کا تعلق پاکستان سے ہے۔ سعید اجمل ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے نمبرایک جبکہ ٹیسٹ کے تیسرے بہترین بولر ہیں۔سعید اجمل نے بیالیس ٹی ٹوئنٹی میں ساٹھ کھلاڑیوں کوآٹ کیا۔انکی بہترین کارکردگی انیس رنز کے عوض چار وکٹیں ہے۔عمرگل نے سعید اجمل سے ایک زیادہ میچ کھیل کر ایک کم وکٹ لی ہے۔ جس میںچھ رنز کے عوض پانچ وکٹوں کی یادگار پرفارمنس شامل ہے۔ شاہدآفریدی گیارہ رنز دیکر چاروکٹوں کی کارکردگی سمیت پچاس میچزمیں اٹھاون کھلاڑیو ں کو آٹ کرچکے ہیں۔ شاہد آفریدی نے چارنصف سنچریوں کی مدد سے آٹھ سو ایک رنز بھی بنائے ہیں۔

بھارت کے رائزنگ اسٹار ویرات کوہلی نے گذشتہ ایک سال میں تینوں طرز کی کرکٹ میں بے مثال بیٹنگ کا مظاہرہ کیاہے ۔وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ سے میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔کوہلی آئی سی سی ون ڈے پلیئرآف دی ایئر بھی قرارپائے۔میگاایونٹ میں ویرات کوہلی خطرے کی علامت ہوں گے۔کوہلی نے گیارہ میچوں میں دوسو اٹھہتررنز بنائے۔ سریش رائنا ولڈ ٹی ٹوئنٹی میں سنچری بنانیوالے تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ رائنا نے ستائیس میچوں میںچھ سواٹھاون رنز اسکورکئے۔ یوراج سنگھ نے پہلے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میںانگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگائے۔ورلڈکپ دوہزارگیار ہ میں یوراج سنگھ نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ کینسرسے جنگ جیت کر یوراج کی نو ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر عرفان پٹھان انیس ٹی ٹوئنٹی میچوں میں تئیس وکٹیں حاصل کیں۔ ہفتے کو سری لنکا کیخلاف وارم اپ میچ میں پانچ کھلاڑیوں کو آٹ کرکے عرفان پٹھان نے اپنے عزائم واضح کردیے۔