افغانستان کے طالبان نیکہا ہے کہ جلال الدین حقانی اور ان کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے۔ پاکستان میں کوئی مراکز نہیں ہیں۔ طالبان کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں امریکی الزامات کی مذمت کی گئی ہے بیان میں کہاگیاہے کہ جلال الدین حقانی تمام کارروائیوں میں طالبان قیادت سے ہدایت حاصل کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ چاہتاہے کہ طالبان کی طاقت کو کم ظاہر کرکے اس کیحملوں کو دوسری طرف منسوب کرے ۔ امریکی جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کئی بار افغانستان میں کامیابی کے دعوے کئے جو جھوٹ ثابت ہوئے ۔ طالبان کی کارروائیوں کی وجہ سے اتحادی افواج اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ یہ جنگ نہیں جیتی جاسکتی ہے ۔ امریکہ پروپیگینڈے کے ذریعے جلال الدین حقانی اور طالبان میں اختلافات پیدا کرنا چاہتا ہے ۔ امریکہ پاکستان میں افراتفری پھیلا کر پاکستانی حکومت کو کمزور کر کے اپنا محتاج بنانا چاہتا ہے امریکہ کی کوششش ہے کہ پاکستان کی حکومت اورعوام کو لڑادے۔