انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف پاکستان اپنے پلیئرز کوبہتر آگاہی فراہم کر رہا ہے ۔انہوںنے ڈومیسٹک سطح پرعمدہ اسٹرکچرترتیب دیاہے اوراینٹی کرپشن کوڈ کا اردوترجمہ بھی کرایاہے۔ ہارون لورگاٹ کے عہدے کی میعاد جون میں ختم ہورہی ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ انہیں اپنے دور میں پاکستان میں سری لنکا ٹیم پر حملے،وہاں سے چیمپئنزٹرافی اور ورلڈکپ میچز کی منتقلی،اسپاٹ فکسنگ سمیت کئی اہم ایشوزکا سامنا رہا ہے۔ آئی سی سی کے ممبر ممالک کو ذاتی مفادات پر کھیل ترجیح دینا ہو گی۔ ایگزیکٹو بورڈ میں تمام فیصلے دس فل ممبرسمیت تیرہ ارکان کرتے ہیں اگرفیصلے کسی ایک ملک کے حق میں ہوں تواسکی ذمہ داری دوسرے ممبران کی کمزوری پرہے۔ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزاں سے دیگر کھلاڑیوں کوسبق ملے گا۔ پاکستان بورڈ کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہے وہ دوسرے ممبران کے مقابلے میں اپنے کرکٹرزکی تربیت پر زیادہ توجہ دے رہا ہے۔