پاکستان تحریک انصاف امریکی سازشوں کی مذمت کرتی ہے:مہر شہباز فاضل

گجرات (جی پی آئی) پاکستان تحریک انصاف امریکی سازشوں کی مذمت کرتی ہے اور توہین آمیز فلم اپ لوڈ کرنے پر حکومت پاکستان کو فوری کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتی ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی شخصیت پاکستان تحریک انصاف کے راہنما مہر شہباز فاضل نے کیا انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہم ایک قوم ہیں ، اور اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے ، ہم ہمیشہ امت مسلمہ کی آواز پر لبیک کہیں گے اور اس تحریک ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے ، انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر ایسے اقدامات کرے جس سے امریکہ اور اس کے حواریوں کی حوصلہ شکنی ہو ، اور متنازعہ فلم فوری طو رپر بلاک کی جائے اور ایسی ویب سائٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے جس پر یہ فلم اپ لوڈ کی گئی ہے ۔