پاکستان تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے ،فیضان خالد بٹ
Posted on March 19, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : پاکستان تحریک انصاف کو منافقت نقصان پہنچا رہی ہے ، عمران خان کے ویژن کو مفاد پرست عناصر تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں ، پاکستان تحریک انصاف گجرات کے نوجوان فیضان خالد بٹ کی سربراہی میں متحد ہیں ، گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ سٹی گجرات کے دفتر زیب سپر مارکیٹ میں ضلع بھر سے آئے ہوئے یوتھ ونگ کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا ، جس میں تمام عہدیداران نے فیضان خالد بٹ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مقامی اخبارات میں شائع ہونے والے اشتہارات کی شدید مذمت کی اور کہا کہ فیضان خالد بٹ ہی ہمارے نمائندہ ہیں ، اور ہم ان کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور چور دروازوں سے تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کی تمام سازشیں ناکام بنا دیں گے ، عہدیداران نے کہا کہ قائد تحریک عمران خاں نے ہمیشہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے ، لیکن گجرات میں کچھ مقامی سطح پر ایسے افراد بھی موجود ہیں ، جو تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کے در پے ہیں اور ہم ان کی مذمت کرتے ہیں ،اس موقع پر ضلعی عہدیداران فیضان خالد بٹ ، میاں نعیم صادق جنرل سیکرٹری ، سیٹھ اکرام ، چوہدری ندیم ریاضت آرگنائزرحلقہ پی پی 114، سید یاسر شاہ سینئر نائب صدر، مہر شہباز فاضل انفارمیشن سیکرٹری ، ارسلان بٹ عرف سونو بٹ نائب صدر ، راجہ عتیق جرال نائب صدر ، مرزا ظہیر عباس جرال جوائنٹ فنانس سیکرٹری ، طاہر اقبال بٹ ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری گجرات، مرزا شفاقت علی جوائنٹ انفارمیشن سیکرٹری ، مرزا شفاقت علی جوائنٹ انفارمیشن سیکرٹری ، یاسر منیر فنانس سیکرٹری ، چوہدری رمیز عارف نائب صدر ، تحصیل کھاریاں سے چوہدری عادل صدر تحصیل کھاریاں ، محمد یسیٰن اکبر سینئر نائب صدر کھاریاں ، مدثر اقبال بھٹی نائب صدر ، تحصیل سرائے عالمگیر سے مرزا تنویر حسین صدر ، راجہ وسیم جنرل سیکرٹری ، راجہ شجاعت محمود سینئر نائب صدر ، ملک عمران اعوان نائب صدر ، چوہدری عرفان فنانس سیکرٹری ، راجہ نسیر انفارمیشن سیکرٹری ، ظہیر بٹ سٹی صدر، سٹی گجرات سے حافظ شفقت جاوید سٹی صدر ، ایثار الحسن جنرل سیکرٹری ، فاروق بٹ سینئر نائب صدر ، میاں فراز احمد نائب صدر ، جواد بشیر خان نائب صدر ، محمد اعظم جوائنٹ سیکرٹری ، عمر فاروق بٹ میڈیا ایڈوائزر ، ذیشان علی رحمانی انفارمیشن سیکرٹری ، سٹی صدر کنجاہ ڈاکٹر سید علی عابد ، تحصیل صدر گجرات چوہدری خالد ، سینئر نائب صدر محسن شہزاد ، انفارمیشن سیکرٹری چوہدری فیصل حفیظ ،ملک عمران جنرل سیکرٹری و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ، جنہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے جل کر کچھ مفاد پرست عناصر بھی شامل ہو گئے ہیں ، جو کہ تحریک انصاف کو نقصان پہنچا رہے ہیں ، قائد تحریک سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ خود گجرات کے معاملات دیکھیں ، اور نوجوانوں کو ان کا حق دیں ، فیضان خالد بٹ ہی صحیح معنوں میں ہمارے لیڈر ہیں ، ہم ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہیں ۔