امریکہ نے کوئٹہ خوکش حملے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف سخت لڑائی لڑ رہا ہے اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی قربانیاں دی ہیں . دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کئی سال سے اندرون ملک دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے القاعدہ کی اعلی ترین قیادت کو پکڑنا اس بات کا اظہار ہے کہ پاکستانی سیکورٹی دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں اور سخت مقابلہ کر رہے ہیں۔ دنیا کے کسی بھی ملک کے مقابلے میں پاکستان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سب سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔