پاکستان سٹیٹ آئل(جیوڈیسک) پاکستان سٹیٹ آئل شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گیا۔ عدم ادائیگیوں کی وجہ سے زیر گردش قرضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
پاکستان اسٹیٹ آئیل نے مختلف اداروں سے مجموعی طور پر ایک کھرب پینتالیس ارب اکتالیس کروڑ بیس لاکھ روپے کی وصولیاں کرنی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اداروں کی طرف سے پی ایس او کو ادائیگیوں کا عمل کچھ عرصے سے سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے پی ایس او کی مالی مشکلات دن بدن بڑھ رہی ہیں۔