پاکستان سیبہتر تعلقات چاہتے ہیں،امریکا

victoria nuland

victoria nuland

امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں کوششیں جاری ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور اس بارے میں پاکستانی تجاویز کے منتظر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال کا علم ہے۔ پاکستان سے معمول کے دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ نیٹو رسد سے متعلق پاکستان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ نیٹو کی سپلائی بحال کرنے کی کوشش جاری ہے۔