پاکستان سے تعلقات کا از سرنو جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکا

grossman

grossman

پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی مارک گراسمین نے کہا ہے پاکستان اور امریکا کے تعلقات تعطل کا شکار ہیں اورامریکا تعلقات کا ازسرنو جائزہ لے رہا ہے۔
نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک امریکا تعلقات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ نیٹو حملے کے بعد تعلقات کی مکمل بحالی کیلئے پاکستان نے وقت مانگا ہے۔ ان کا کہنا تھا امریکا پاک بھارت کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مذاکرات کرانے کو تیار ہے۔