پاکستان سے سخت مقف اختیار کیاجائے،امریکی کانگریس

us enate

us enate

امریکی کانگریس کے ارکان نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی بند کرنے پر پاکستان کے ساتھ سخت موقف اختیار کیا جائے خطے سے افواج واپس بلاکر سیکورٹی افغانستان کے حوالے کی جائے۔
ڈیموکریٹ رکن کانگریس ڈک ڈربن اور ری پبلکن رکن جان کائل نے کہاکہ پاکستان کو القاعدہ اور طالبان کے خلاف کارروائی کیلئے اربوں ڈالر دئیے جارہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے نیٹو کی سپلائی بند کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ اب امریکا کو خطے سے فوج کو واپس بلانا چاہیئے۔ افغانستان میں کرپشن اور پاکستان میں کچھ عناصر کے عدم تعاون کے بعد امریکی فوج کی خطے میں لڑائی مشکل ہوگئی ہے۔
کائل کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان سے تعلقات ختم کرنے سے عسکریت پسندوں کا اثر رسوخ بڑھ گیا۔ لہذا موجودہ صورتحال میں پاکستان سے تعلقات بحال رکھنا لازمی ہے۔