پاکستان (جیوڈیسک) تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لئے آسٹریلیا کی ٹیم اس وقت متحدہ عرب امارات میں ہے۔ آسٹریلین ٹیم دورے کا آغاز پچیس اگست سے افغانستان کے خلاف میچ کھیل کر کریں گی۔آسٹریلوی قائم مقام کوچ اسٹیو رکسن کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سیریزآسان نہیں ہوگی ، پاکستان کا اسپن اٹیک بہت مضبوط ہے، خاص طور پر سعید اجمل اور آفریدی سے نمٹنے کے لئے خاص طور پرپریکٹس کی ہے، متحدہ عرب امارات کا موسم گرم ہے۔
لیکن انڈین پرئمیر لیگ میں کھیل کر کھلاڑی گرم موسم کے عادی ہوچکے ہے،آسٹریلین ٹیم دورے کا آغاز افغانستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔آسٹریلوی قائم مقام کوچ کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم کے بارے میں زیادہ نہیں جانتے ،پھر بھی وہ میچ آسانی سے جیتنا چاہے گے آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلا میچ اٹھائیس اگست کو شارجہ میں کھیلے گی۔