واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکا میں پاکستان کی سفیرشیری رحمان نے کہاہے کہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے نمٹنے میں ناکامی سے متعلق امریکی وزیر دفاع کا بیان غیر مفید ہے۔ واشنگٹن سے جاری ایک بیان میں شیری رحمان نے واضح کیا کہ ایسے بیانات پاکستان اورامریکا کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوششوں کومشکل بناسکتے ہیں۔
ان کاکہناہے کہ امریکی وزیردفاع کابیان کسی کے کام نہیں آئے گا بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات میں تعطل کے خاتمے کی کوششیں کرنے والوں کیلئے حالات ناسازگاربنائیگا۔گزشتہ روز لیون پنیٹانے کابل میں کہا تھا کہ پاکستان میں شدت پسند اپنے محفوظ ٹھکانوں سے افغانستان میں حملے کررہے ہیں اور اس معاملے پر امریکا کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جارہاہے۔