پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان کے تمام شہروں کی طرح منڈی بہاؤ الدین میں بھی دو دھڑوں میں بٹ چکی ہے

ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) پاکستان مسلم لیگ ق پاکستان کے تمام شہروں کی طرح دو دھڑوں میں بٹ چکی ہے پرانے ورکر اور ساتھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے موجودہ دور حکومت کی برسراقتدار جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہونے کی وجہ سے ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر ضلع منڈی بہاؤ الدین کے پرانے ساتھی نالاں ہیں ان کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی سے اتحاد کر کے ورکروں کی دل آزاری کی ہے۔

آج ہماری قیادت اقتدار کی ہوس میں ان کے گن گا رہی ہے پاکستان مسلم لیگ ق نڈر بے باک اور جرات مند افراد کی پارٹی تھی مگر اس کو پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت گزار پارٹی بنا دیا گیا ہے اور پیپلز پارٹی والے اپنے ورکرز کی ہر ممکن مدد کرتے ہیں جبکہ ق لیگ کا ورکر یتیموں کی طرح دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے اور بے بس کر دیا گیا ہے۔

ضلع بھر میں ان کا کوئی پرسان حال نہیں پارٹی قیادت مختلف وزارتوں کے قلمدان سنبھالنے میں مصروف ہیں اور ووٹ بنک اور ورکر بے سہارا یارمددگار پارٹی قیادت کے فیصلوں کے منتظراور کسی نئی پارٹی میں یا عزت جانے کی سوچ رہے ہیں۔