پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کا کٹھالہ چناب کا دورہ ، ق لیگ کے ناراض راہنمائوں کو شمولیت کی دعوت
Posted on October 13, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات (جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کی ق لیگ کے ناراض راہنمائوں سے ملاقات ، تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنما چوہدری عمران اللہ گورالہ اور چوہدری رضا علی متہ نے ق لیگ کے راہنما چوہدری محمد اشرف آف کٹھالہ کے ڈیرہ پر جا کر ملاقات کی اس موقع پرچوہدری نصر ت اللہ گورالہ ، شیخ عمر اعجاز ، ضیاء سید اور کٹھالہ کی چکی دالیہ برادری کے دیگر اہم راہنما بھی موجود تھے ، جس میں مسلم لیگ ن کے راہنمائوں نے چوہدری محمد اشرف اور چکی دالیہ برادری آف کٹھالہ چناب کو پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دی اور پارٹی کی پالیسی سے آگاہ کیا اس موقع پر چوہدری محمد اشرف نے مسلم لیگ ن کے راہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برادری کے دیگر سرکردہ راہنمائوں اور کٹھالہ کی دیگر اہم شخصیات سے صلاح مشورے کے بعد ہی کوئی اہم فیصلہ کیا جائیگا ، یاد رہے کہ چکی دالیہ برادری آف کٹھالہ کا تعلق چوہدری ظہور الٰہی خاندان سے دیرینہ ہے اور آج تک انہوں نے مسلم لیگ ق اور چوہدری برادران کے شانہ بشانہ اہم کردار ادا کیا ہے۔