پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

Gold

Gold

عالمی مارکیٹ (جیوڈیسک) عالمی مارکیٹ میں معمولی اضافے کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند نے بتایا کہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت باسٹھ ہزار پانچ سو روپے اور دس گرام کی قیمت تریپن ہزار پانچ سو اکہتر روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت سترہ سو 73 ڈالر ہے تاہم یہ قیمت عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ قیمت سے ابھی ایک سو تیس ڈالر کم ہے۔ گزشتہ سال ستمبر میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت انیس سو ڈالر فی اونس سے بھی زیادہ ہوئی تو پاکستان میں اس وقت فی تولہ قیمت 62 ہزار 300 روپے تھی۔