پاکستان میں لوٹ کھسوٹ کا نظام رائج ہے ، روشن پاکستان پارٹی
Posted on December 6, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) روشن پاکستان پارٹی ( محب وطن ) کے سربراہ امیر علی پٹی نے کہا ہے کہ جب سے دنیا بنی ہے اس وقت سے دنیا میں صرف دو ہی طبقے ہیں ‘ ایک غریب طبقہ اور دوسرا دولتمند طبقہ ‘ تیسرا کوئی طبقہ نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز روشن پاکستان پر آنے والے ٹریڈ یونین رہنماؤں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت ریلوے ورکرز یونین کے رہنما یاسین فاروقی کررہے تھے۔
روشن پاکستان پارٹی ( محب وطن ) کے سربراہ امیر علی پٹی نے کہا کہ پاکستان میں عرصہ دراز سے لوٹ کھسوٹ کا نظام رائج ہے جس کی وجہ سے محنت کش و غریب عوام مسلسل استحصال کا شکار ہیں لیکن اب ہمیں اس ظالمانہ نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا اور اس کیلئے ہمیں منظم انداز میں جدوجہد کرنی ہوگی تب ہی ہم اپنی نئی نسل کو روشن مستقبل دے سکتے ہیں ۔