پاکستان (جیوڈیسک) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں 17.9 فیصد انکم ٹیکس ادا کیا جاتا ہے۔ ٹیکس وصولی کی شرح 35.3 فی صد ہے جبکہ کمپنیاں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لئے 480 گھنٹے صرف کرتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں انکم ٹیکس ادائیگی کی شرح 17.9 فی صد ہے۔ لیبر ٹیکس 15.1 فی صد کی شرح سے جمع کرایا جاتا ہے۔ ملک میں بقیہ ٹیکسز کی ادائیگی کی شرح 2.3 فی صد ہے۔ ایشیا بحرالکاہل ممالک میں ٹیکس ادائیگی کا تناسب 36.4 فی صد ہے۔
یہ ٹیکس ادائیگی کے عالمی تناسب سے 8.3 فی صد کم ہے۔ گزشتہ سال جون سے ایشیابحرالکاہل کے 31 ملکوں میں ٹیکس اصلاحات شروع کی گئیں۔ عالمی بینک کے مطابق ای فائلنگ اور دیگر سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے ان ملکوں میں ٹیکس ادائیگی کی شرح دنیا کے دیگر ممالک سے کم ہے۔