امریکا : (جیو ڈیوسک)پاکستان میں کسی طور بھی اس بات کے ثبوت نہ مل سکے کہ اسامہ بن لادن کی مدد کیلئے کوئی نیٹ ورک یہاں کام کر رہاتھا۔ صحافیوں کی جانب سے اسامہ بن لادن کے پاکستان میں رہنے اور ان کے رابطوں کے متعلق کئے گئے سوال کے جواب میں امریکہ کی وزارت خارجہ کے اہلکار مارک ٹونر نے کہا کہ اس بات کے کوئی ثبوت نہیں مل سکے ہیں کہ پاکستان سے اسامہ بن لادن کی مدد کیلئے نیٹ ورکنگ کی جا رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ مئی دو کے بعد جب پاکستانی حکام سے اس بارے میں معلوم کیا گیا تو وہاں سے اس بات کی تردید کی گئی اوہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکام اس بارے میں کسی بھی جھوٹ کا سہارا نہیں لے رہے۔
مارک ٹونر نے پاک امریکہ کے بہتر تعلقات استوار ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کی قراردادوں کو مثبت کوشش قرار دیا اور کہا کہ وہ ان سفارشات کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔