پاکستان نیٹو سپلائی بحال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایساف کمانڈر

commonder

commonder

افغانستان : (جیو ڈیسک) تعینات ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی بحال کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ورجینیا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں بذریعہ ویڈیو ٹیلی فون شرکت کرتے ہوئے جنرل جان ایلن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی کھولنے کے اقدام کو خوش آمدید کہیں گے۔ خطے میں امن کیلئے پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات خوش آئند ہیں۔ پچھلے دنوں سے اسلام آباد سے بہت اہم اشارے مل رہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ سپلائی لائن جلد بحال ہوجائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے 26 نومبر کو ہونے والے سلالہ حملے کی وجہ سے ایساف کو نیٹو کی رسد بند کردی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے نیٹو کے سامان کی بندش سے ایساف کے مشن کو کوئی فرق نہیں پڑا۔