ڈھاکا میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز جیت لی۔پاکستان کو فتح کیلئے ایک سو تین رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔بنگلہ دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں دوسو چونتیس رنز بناکر آٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے ایک سو تین رنز کا ہدف دیا تھا۔ ڈھاکا ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز ایک سو چودہ رنز پانچ کھلاڑی آوٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم دو سو چونتیس رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ ناصر حسین نے کیریئر بیسٹ چھہتر اور کپتان مشفیق الرحیم نے ترپن رنز بنائے۔دونوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں ایک سو سترہ رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان کے عبدالرحمن نے چار، عمر گل، اعزاز چیمہ اورسعید اجمل نے دو،دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سعید اجمل نے کیلینڈر ایئر میں پچاس وکٹیں مکمل کرلیں۔