کنٹرول لائن پر پاک بھارت فلیگ میٹنگ میں پاکستان نے سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھارتی الزام مسترد کر دیا۔
پاک بھارت فلیگ میٹنگ کنٹرول لائن پر پونچھ سیکٹر کے علاقے چھکن داباغ میں ہوئی ۔ میٹنگ میں دونوں جانب سے بریگیڈیئر کی سطح کے افسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے حکام نے سیز فائر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فلیگ میٹنگ میں پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی کے بھارتی الزامات مستردکردیئے ہیں