پاکستان نے نیٹو سپلائی کھولنے کا فیصلہ کر لیا، قمر زمان کائرہ

Kaira

Kaira

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے نیٹو سپلائی لائن کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ کابینہ کی دفاعی کمیتی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے ابت چیت میں بتایا کہ کابینی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیٹو سپلائی میں کوئی مہلک ہتھیار افغانستان لے جانے نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کھولنے کا فیصلہ پیسوں کے لئے نہیں بلکہ یہ خود داری کا معاملہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹرانزٹ فیس کی مد میں کوئی پیسہ نہیں لے گا۔