پاکستان کی جانب سے 8 طالبان رہنماوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رہا کئیے جانے والے سابق افغان وزرا نورالدین ترابی، مولوی اللہ داد ، ہلمند کے سابق گورنر عبدالباری، محمد اعظم اور کابل کے سابق گورنر ملا داود رہا ہونے والے طالبان رہنماوں میں شامل ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا ہنا تھا کہ گذشتہ 2 اقساط میں رہا کیئے گئے طالبان رہنماوں سے مفاہمتی عمل میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے جبکہ مذاکراتی عمل میں طالبان رہنماوں کی جانب سے لچک کا مظاہرہ کیا جارہا ہے رہا کیئے جانے والے تمام طالبان اہمیت کے حامل ہیں۔