بھارتی وزیر دفاع نے پی چدم برم کہا ہے کہ پاکستان ممب حملوں میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی وزرا نے ان سات افراد کی گرفتاری کا وعدہ کیا تھا جو ممبئی حملوں میں ملوث تھے اور جن کے نام بھارت نے پاکستان کے حوالے کئے تھے۔ پاکستان ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں سنجیدہ نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحد پار دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ ایکٹروں کی حمایت میں کمی آئی ہے۔