پاکستان ویمنز کرکٹ (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عامر سہیل نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے لیکچر دیا۔ عامر سہیل کا کہنا ہے کہ ناکافی سہولیات سے خواتین کرکٹرز کی پرفارمنس متاثر ہو رہی ہے۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لیکچر دیتے ہوئے عامر سہیل نے خواتین کرکٹرز کو ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے لئے ٹپس دیں۔
عامر سہیل نے کہا کہ خواتین کرکٹرز مردوں کے لئے بنائے جانے والے بیٹس اور کٹ استعمال کر رہی ہیں۔ جو انکی پرفارمنس پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ ویمنز ٹیم کی کپتان ثنا میر نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ایسے لیکچرز کا اہتمام کرنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔