پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت نہیں :شاہد محمود قریشی
Posted on February 8, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: سابق وزیر خارجہ و وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت نہیں رہی بلکہ یہ عوام سے نکل کر خواص کے ہاتھوں میں آچکی ہے جو بنیادی فلسفے اُصول سے ہٹ گئی ہے وہ گجرات میں جوڑا خاندان کے پاکستان پیپلزپارٹی اور (ق) لیگ چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنیکی تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ امریکہ کو آنکھیں دکھانے والے پیپلزپارٹی اب اُسی کے آگے گھُٹنے ٹیکنے والی جماعت بن چکی ہے روٹی کپڑا اور مکان کی باتیں کرنیوالی پارٹی عوا م سے عزت کا نوالہ چھننے پر تُلی ہوئی ہے مگر جو نصب العین پیپلزپارٹی نے چھوڑا اُسے قائد تحریک انصاف عمران خان نے اپنا لیا ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان وارثت کی سیاست کا قائل نہیںکیونکہ انہوں نے جمہوریت کو جماعت میں رائج کرنیکا تہیہ کر رکھا ہے چور دروازے سے سیاست میں آنے کی بجائے گلی ، محلوں کھیتوں کھلیانوں سے ہوتے ہوئے تحریک انصاف اسلام آباد کیطرف بڑھے گی 15سال رکاوٹوں ، مایوسییوں ، اندھیرے سے بھرے سفر میں گامز ن رہنے والا عمران خان نظریہ کی سیاست کا قائل ہے جسے پاکستان کا مستقبل ، بقاء اور خوشحالی عزیز ہے انہوں نے کہا کہ ہم ذاتی مقاصد لیکر میدان میں نہیں آئے بلکہ ملک کو ایسی لیڈر شپ ، قیادت دینگے جن کی نیت اور دامن دونوں صاف ہوں لوگوں کو ایسے منشور دینگے جو 21ویں صدی کے پاکستانیوں کی ضرورت کی عکاسی کریگاتحریک انصاف پاکستان کی جھکی نظریں نہیں دیکھ سکتی یوتھ ایسے حکمرانوں کو اب مسلط رہنے کیلئے تیار نہیں جو غریب کا جینا امریکہ کہ کہنے پر دوبھر کر دے پاکستان کے معاشی حالات ابتر ہو چکے ہیں حکمران کے اکائونٹ بڑھ رہے ہیں جبکہ قومی ذخائر دن بدن کم ہو رہے ہیں اسلام آباد آکر واپس چلے جانیوالے مہربان ملک کا اصل چہر ہ دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمار ے دیہاتوںکا دورہ کریں کہ انکی حالت کیا ہے پنجاب کا50فیصد طبقہ ایساا ہے جو غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کر رہا ہے کتنے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ ملک کا گرا ف اپ ہونیکی بجائے نیچے گر رہا ہے آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ کہہ رہی ہے کہ موجودہ مالی سال کے اختتام پر 16ارب ڈالر کی بجائے ذخائر 12ارب ڈالر سے گر رہے ہیں پی آئی اے دیوالیہ ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی پاسپورٹ کی تذلیل ہو رہی ہے اصل پاکستانی تارکین وطن ہیں جو 12ارب ڈالر سالانہ کما کر پاکستان بھیج رہے ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ کے داعی ہیں ہمارا ایمان ہے کہ جمہوریت اور آزاد عدلیہ لازم و ملزوم ہیں شہری حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں جو عدلیہ سے توقع نہ کریں بلکہ اُن کا احتساب عوامی کچہری میں کریں اوریہ کچہری انتخابات کی صورت میں ہوگی جو جلد ہونیوالے ہیں کیونکہ اب ان تلوں میں تیل نہیں رہا اور یہ خود اپنی نجی محفلوں میں کہہ رہے ہیں کہ ہمیں قبل از وقت انتخابات کروانے ہوں گے انہوںنے کہا کہ ملک میں لوٹ ما ر کر رقوم سوئس بینکوں میں جمع کرنیوالے لیٹرے حکمرانوں کا مکمل احتساب ہو گا ۔صوبائی صدر احسن رشید نے کہا کہ ٹرانسپرسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کیمطابق گزشتہ 64سالوں میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی حالیہ چار سالوں میں کی گئی ہے بجلی ، گیس ، بے روزگاری لاقانونیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے اب ہم سب کو ملکر نیا پاکستان بنانا ہوگا لیپ ٹاپ بانٹنے انقلاب کا راستہ رُکنے والا نہیں نوجوانوں کے تاریک مستقبل کو تحریک انصاف خوشحالی سے بدلے گی نہ کوئی بھوکا رہے گا نہ کوئی تعلیم سے محروم اور نہ کوئی کسان بے حال رہیگا تبدیلیوں کے سفر کا آغاز پاکستان تحریک انصاف گجرات سے کرگی۔