پاکستان چین کے مزید قریب ہوگیا، امریکی کانگریس رپورٹ

us house

us house

امریکی کانگریس کیلئے ایک ری سرچ رپورٹ میں دعوی کیاہے کہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد پاکستان چین کے قریب ہورہاہے، اسلام آباد بیجنگ سے آبدوزیں اور لڑاکا طیارے خرید رہاہے۔  امریکی میڈیا کے مطابق کانگریس کیلئے تیار کی گئی ایک آزاد ریسرچ رپورٹ میں دعوی کیا گیاکہ القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات خرب ہوئے۔ اور پاکستان کا چین پر انحصار بڑھ گیاہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیاکہ پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے دورے کے بعد چین نے مغرب پر پاکستان کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا۔ اور پاکستان کو چھ آبدوزیں اور لڑاکا طیارے جے ایف تھنڈر پاکستان کے حوالے کرنے میں جلدی پر اتفاق کیا۔