اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کو رہا کرنے کا اعلان کر دیا، ایک غیر ملکی خبرایجنسی نے پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سر تاج عزیز کے حوالے سے کہا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر کو رواں ماہ رہا کر دیا جائے گا۔ اس سوال کے جواب میں کہ انہیں کس تاریخ کو رہا کیا جائے گا۔
تو سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی کیلئے کوئی تاریخ طے نہیں ہو ئی لیکن رواں ماہ رہا کیا جا سکتا ہے۔ سرتاج عزیز نے یہ بھی واضح کیا کہ ملاعبدالغنی برادر کو افغان حکام کے حوالے نہیں کیاجائے گا۔