پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل کی طرز پر پاکستان کرکٹ لیگ منعقد کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس بارے میں اسپانسرز سے مذاکرات جاری ہیں۔
ذکا اشرف نے کہاکہ امید ہے اپریل میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی آمد کیساتھ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی شروع ہوجائے گی۔ بھارت اور بنگلہ دیش کی طرز پرپاکستان کرکٹ لیگ پربھی کام جاری ہے اورجلد اسکا انعقاد ہوگا۔
کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں ذکا اشرف نے کہا کہ اس کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جو کرکٹرز کی فارم اور فٹنس دیکھ کر فیصلہ کریگی۔آئی سی سی قوانین کے مطابق دوہزار تیرہ تک بورڈ میں جمہوری نظام قائم کردیاجائے گا۔