کراچی (جیوڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا کہنا ہے کہ کولکتہ کے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کو نفسیاتی برتری حاصل ہے، لیکن جیت کے لیے اس کو بہت محنت کرنا ہوگی جبکہ بھارتی ٹیم عالمی چیمپین ہے اور کسی بھی وقت کم بیک کرتی ہے۔
کراچی میں ذرائع سے گفتگو میں معین خان کا کہنا تھا کہ دوسرے ون ڈے میں جیت کے لیے قومی ٹیم کو بہت محنت کرنا ہو گی اور کولکتہ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو ایڈونٹیج حاصل ہوگا۔ سابق کپتان سابق کپتان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل فارم میں دکھائی نہیں دے رہے اور شاہد آفریدی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ فاسٹ بولرز کو بھی ریورس سوئنگ کا موقع نہیں مل رہا۔
سابق کپتان ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں دو بیٹسمین ایسے ہونے چاہیئں کہ جو اینکر کا رول ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ عمر اکمل کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔ میچ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی جیت کے بہت چانس ہے اور اگر جارحانہ انداز اپنا کر بڑے دل اور اعتماد سے کھیلیں گے تو ہی میچ جیت سکتے ہیں۔ معین خان کا کہنا تھا کہ ڈر کر اور ڈبل مائنڈ ہو کر پرفارم نہیں کیا جاسکتا۔ اس لیے ٹیم کو فتح پانے کے لیے یکسو ہوکر کھیلنا ہوگا۔