لاہور (جیوڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اوگرا کے چئیرمین نے قومی خزانے کو بیاسی ارب روپے کا نقصان پہنچایا جس کا چئیرمین نیب نے بھی اعتراف کرلیا ہے ۔ لاہور میں تحریک انصاف کی افطار پارٹی سے خطاب میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر قومی اداروں میں کرپشن کو روکا جاتا اورپیسے بجلی بنانے والی کمپنیوں کو دی جاتی تو لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جاسکتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو لٹیروں سے بچانے کاو قت ہے اور پنجاب کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار میں اکر سب کا کڑا احتساب کرے گی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائے گی۔