واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کانگریس کو تنبیہ کی ہے کہ پاکستان کی امداد روکی گئی تو صدر اوباما سے ویٹو کرنے کی درخواست کریں گی ۔ ایوان نمائندگان میں حال ہی میں کمیٹی برائے خارجہ امور کی جانب سے پیش کردہ بل مسترد کیا گیا ہے جس میں پاکستان سمیت بعض ممالک کو دی جانے والی امداد روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔ تاہم سیکرٹری آف اسٹیٹ ہیلری کلنٹن نے اس بل پر سخت نوٹس لیتے ہوئے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ ایسا کوئی بھی اقدام قابل قبول نہیں ہوگا ۔ اگر ایسا کوئی بل کانگریس نے منظور کیا تو وہ صدر اوباما سے ویٹو کرنے کی درخواست کریں گی ۔