پاکستان کی بھارت سے فرنس آئل اورڈیزل درآمد کرنے میں دلچسپی

Dr Asim

Dr Asim

پاکستان : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تیل مصنوعات کی تجارت کے حوالے سے بھرپور مواقع موجود ہیں۔ پاکستان بھارت سے فرنس آئل اور ڈیزل درآمد کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

تیل کے شعبے سے وابستہ بھارت کی اعلی سرکاری اور تجارتی شخصیات پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہے۔اس حوالے سے دو طرفہ بات چیت کا آغاز اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ممالک درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں ۔

اس موقع پر پاکستان اور بھارت کی وزارت ِتیل کے اعلی حکام نے ترکمانستان ،پاکستان ،افغانستان اور انڈیا گیس پائپ لائن منصوبے کے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا۔