پاکستان کی جانب سے پیشرفت کے منتظر ہیں۔ امریکا

victoria nuland

victoria nuland

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے منتظر ہیں ۔ ایک بیان میں وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ سلالہ چیک پوسٹ کے واقعے کے بعد پاکستان سے ہر سطح پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان سے بہتر تعقات چاہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان سے تعاون صرف دفاع کے شعبے تک محدود نہیں اور ان تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نیٹو حملے کے بعد بھی پاکستان کو سول امداد کی فراہمی جاری ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔