پاکستان کی پارلیمنٹ کی سفارشات ملنے کا انتظار ہے۔ امریکا

victoria nuland

victoria nuland

واشنگٹن: (جیو ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کے متعلق پارلیمنٹ کی سفارشات ملنے کا انتظار ہے۔ اسلام آباد سے از سر نو رابطے کرنے کیلیے تیار ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ امریکا پارلیمنٹ سفارشات کی روشنی میں پاکستان سے از سر نو تعان اور روابط بحال کرنے کیلئے تیار ہے۔ جیسے ہی پارلیمنٹ نے اپنی سفارشات پرنظرثانی مکمل کرلی اور واشنگٹن کو مسودہ موصول ہوا تواس کے تحت پاکستان سے روابط بحال کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

نولینڈ کا کہنا تھا وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کہہ چکی ہیں کہ جیسے ہی پاکستان اپنی سفارشات پر نظرثانی مکمل کرلے گا۔ امریکا اس کی روشنی میں تعلقات قائم کرے گا۔