پاکستان یوتھ تحریک نے سپریم کورٹ آف پاکستان کارینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم و دیگر ملزمان کی گرفتاری کے حکم کو خوش آئند قراردے دیا
Posted on January 16, 2013 By Zain Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد (محمد بلال احمد بٹ)پاکستان یوتھ تحریک نے سپریم کورٹ آف پاکستان کارینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم ودیگر ملزمان کی گرفتاری کے حکم کو خوش آئند قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کے فی الفور نگران حکومت کا قیام عمل میں لا کر قومی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے۔ یہ بات پاکستان یوتھ تحریک کے چیئرمین جاوید انتظار نے عدالت عظمیٰ کی طرف سے وزیر اعظم کے گرفتاری کے حکم پر ردعمل پر اپنے بیان میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ قوم ملک میں غیر یقینی صورتحال میں صبر اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں ۔حکومت فہم وفراست سے کام لے۔ موجودہ حکومت کے قیام کا اخلاقی جواز ختم ہو گیا ہے۔ طاقتور اور اعلیٰ عہدئوں پر فائز افراد کے خلاف فیصلوں سے سپریم کورٹ کی عزت و توقیر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کے شرکا ء کو سیاسی آکسیجن مل گئی ہے۔ حکومت مستعفیٰ نہ ہوئی تو ملک مزید خطرات میں آجائے گا۔