پاک امریکا تعلقات: بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ جنرل ایلن

Allen

Allen

افغانستان میں امریکی فوج کے سنیئر کمانڈر جنرل جون ایلن کا کہنا ہے کہ نیٹو حملے کے بعدمتاثر ہونے والے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بحالی کے لئے کام کر رہے ہیں۔
امریکی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جنرل جون ایلن کا کہنا تھا کہا امریکی فوج سن دو ہزار چودہ کے بعد بھی افغانستان میں موجود رہ سکتی ہے۔ افغانستان کی تعمیر اور بحالی کیلئے طویل مدت کے فوجی اور سویلین معاہدوں کی ضرورت ہے۔جنرل ایلن نے کہا کہ دوہزار چودہ کے بعدبھی افغانستان میں غیرملکی افواج کی موجودگی عسکریت پسندوں کیلئے دھچکا ہو گی۔