پاک امریکہ مصالحت کیلئے تیسرے ملک کی ضرورت نہیں ،امریکہ

Us state

Us state

حقانی نیٹ ورک کے ایشو پر پاک امریکہ تنا کی شدت کے پیش نظر کئی قیاس آرائیاں جاری ہیں تاہم امریکی محکمہ دفترخارجہ نے کہا ہے کہ مصالحت کیلئے تیسرے ملک کی ضرورت نہیں ہے.
امریکی دفتر خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات میں تنا کی کیفیت کو کم کرنے کیلئے کہا ہے کہ دونوں ملک مصالحت کیلئے کسی تیسرے ملک کی خدمات کے محتاج نہیں ۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سویلین امداد جاری رکھی جائے گی۔تاہم ملٹری امداد کی رفتار سست کی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے حقانی نیٹ ورک پر پابندیاں لگانے کیلئے اس کے قانونی پہلوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔