پاک بھارت تاجروں کی ملاقات، تجارت میں فروغ کیلئے پیش رفت

pak india

pak india

پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے سلسلے میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور وزارت تجارت نے پاکستانی اوربھارتی تاجروں کی درمیان ملاقات کا انتظام کیا ہے۔
ملاقات میں بھارت کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر نان ٹیرف بیریرز کے حوالے سے درپیش مسائل کا جائزہ لیا جائے گا اور اس سلسلے میں بھارتی کسٹم اور تاجروں کا ایک وفد چھبیس اور ستائس جنوری کو پاکستان کا دورہ کریگا۔ بھارتی وفد پاکستانی تاجروں اور تجارت سے متعلق اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا۔
بھارتی وفد کراچی ،لاہور چیمبراور ٹریڈ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا بھی دورہ کرے گا۔ تاجروں سے ملاقات کے دوران بھارتی وفد بھارت میں پاکستانی مصنوعات کی درآمد کے حوالے سے بھارتی کسٹم اور درآمد ی قوانین کے بارے میں آ گاہی دے گا۔