لاہور(جیوڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے رائے ونڈ میں بھارتی پنجاب کے نائب وزیر اعلی سکھبیر سنگھ بادل نے ملاقات کی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کو باہمی تنازعات بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہیں۔
جاتی عمرہ رائے ونڈ میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کا کہنا تھا کہاامن کے ذریعے دونوں ملکوں کے عوام کا معیاد زندگی بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے سابق دور میں بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واچپائی دوستی بس میں بیٹھ کر لاہور آئے اور امن کا سفر شروع ہو چکا تھا لیکن ڈکٹیٹر نے آئینی اقدام کرکے سب کچھ ملیا میٹ کر دیا۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب کے مابین مشترکہ بزنس کونسل کی تشکیل سے تجارتی تعلقات میں اضافہ ہو گا۔