چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کہتے ہیں کہ پاک بھارت کرکٹ روابط کو بحال رکھنا ضروی ہے۔ سیاست کو کھیلوں سے دور رکھنے میں بہتری ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول تنازعہ سے کرکٹ روابط ختم نہیں ہونگے۔ کرکٹ کے کھیل سے امن اور محبت کا پیغام فروغ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد ، سیکورٹی اور دیگر معاملات کو یقینی بنانا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کام ہے۔ بھارتی سرزمین پر میگا ایونٹ کا انعقاد مشکل میں ہے تو جنوبی افریقا کو نیوٹرل وینیو کے طور پر میزبانی دی جائے۔