آسٹریلیا میں پاک بھارت ہاکی میچ کے دوران لڑائی کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی نے پانچ بھارتی کھلاڑی اور پاکستان کے کپتان پر میچز کی پابندیاں لگا دی ہیں۔ بسلٹن میں ہونے والے پاک بھارت ہاکی میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے مابیں ہونے والے جھگڑے کے بعد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گراہم نیپیئر نے دونوں ٹیموں کے مینجرز کا موقف سنا اور ویڈیو دیکھنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے مطابق بھارتی معاون کوچ یوگراج سنگھ اور کھلاڑی چندی پر پانچ پانچ میچوں کی پابندی، جبکہ کھلاڑی گرباج سنگھ پر تین اور مینیجر ڈیوڈ اور کھلاڑی توشاڑ پر ایک ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ جیوری نے پاکستان ٹیم کے کپتان شکیل عباسی پر صفر ایک میچ کی پابندی عائد کی ہے۔ جیوری نے پاکستان ٹیم کی جانب سے بردباری کے مظاہرے کو بھی سراہا ہے۔