پاک چین بڑھتا تعاون،ہمیں دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑا:بھارتی وزیر دفاع

Indian Defence Minister

Indian Defence Minister

بھارت : (جیو ڈیسک)بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاعی بجٹ میں 39 ارب ڈالر اضافے کی ضرورت ہے۔بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں اپنی تقریر کے دوران وزیر دفاع انتھونی نے کہا پاکستان اور چین کے بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر دفاع کی جانب سے اضافے کا مطالبہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل وجے کمار سنگھ کے حالیہ بیان کے بعد کیا گیا ہے۔ جنرل سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کے پاس اسلحے کی شدید کمی ہے اور جنگ کی صورت میں اسلحہ صرف دو دن میں ختم ہو جائے گا۔

مارچ میں پیش کئے گئے دو ہزار بارہ تیرہ کے بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے ایک اعشاریہ نو کھرب روپے مختص کیے گئے تھے۔